امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی قیادت کی درخواست اور مشورے پر 'پروجیکٹ فریڈم' کو روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ کے تناظر میں پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کرچکے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی اپیل پر ہی جنگ بندی میں توسیع کی گئی اور ایران پر حملوں کے فیصلے کو مؤخر کیا گیا۔
پاکستانی قیادت کی ان سفارتی کوششوں کو خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے عالمی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے۔