برطانیہ کے لوکل انتخابات: پاکستانی نژاد امیدواروں کی نمایاں کامیابیاں

image

برطانیہ میں ہونے والے لوکل انتخابات میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی حصہ لیا، جن میں سے متعدد نے کامیابی حاصل کر کے مختلف کونسلز میں اپنی نشستیں جیت لیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اب تک کم از کم چار پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی کنفرم ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل لندن سے بیرسٹر آصف صدیق مسلسل تیسری بار کونسلر منتخب ہو گئے ہیں۔ اسی طرح سینٹ پیٹرک وارڈ سے لیبر پارٹی کے امیدوار عطاء الرسول بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق پیلس اینڈ ہرلنگھم سے عالیہ افضل خان نے 55 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ شیفرڈز بش گرین سے لیبر پارٹی کے امیدوار ضرار قیوم بھی اپنی نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔

برطانوی سیاسی حلقوں کے مطابق ان انتخابات میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کی نمایاں شرکت اور کامیابیاں برطانیہ کی مقامی سیاست میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US