پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود امریکی تنصیبات اور مفادات کو ہدف بنایا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے میزائل اور ڈرون مکمل طور پر تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر خطے میں امریکی اہداف اور دشمن کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
کمانڈر نے کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب ایک خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو جنگ بندی میں توسیع سے متعلق تجاویز بھجوائی ہیں، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔