صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز پر ایران کے جواب کو ’مکمل طور پر ناقابل قبول‘ قرار دیے جانے کے بعد ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چین میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ’کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے لازم ہے کہ وہ بڑی طاقتوں کی ضمانت کے ساتھ ہو اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پیش کیا جائے۔‘
- جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز پر ’ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا، جو مکمل طور پر ناقابل قبول ہے‘: صدر ٹرمپ
- ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں چار فیصد تک اضافہ
- کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے بڑی طاقتوں کی ضمانت ضروری ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پیش کیا جائے: چین میں تعینات ایرانی سفیر
- ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ جب چاہیں چھین سکتے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
- بلوچستان میں لکپاس میں واقع کسٹمز کے ویئر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی، 35 افراد زخمی
ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق ایران کا جواب ’ناقابل قبول‘ قرار دیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ