امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تازہ تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دی گئی حالیہ تجاویز انہیں پسند نہیں آئیں اور یہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا جواب واشنگٹن کے لیے قابل قبول نہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان اختلافات بدستور برقرار ہیں۔رپورٹس کے مطابق تہران نے اپنی جوابی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچائی تھیں۔