بدخشاں میں طالبان اور مقامی افراد میں جھڑپیں، 2 شہری جاں بحق

image

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان اور مقامی رہائشیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 2 شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ کشیدگی میں اضافے کے باعث صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی جریدے افغان انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع ارگو میں وسائل پر قبضے کے تنازع کے بعد طالبان فورسز اور مقامی افراد کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جھڑپوں کے دوران طالبان فورسز کی فائرنگ سے 2 شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ احتجاج میں شدت آنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان انتظامیہ نے صورتحال سے متعلق اطلاعات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے بدخشاں میں موبائل سروس معطل کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US