بیجنگ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب چین میں ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ ’کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے یہ ضروری ہو گا کہ اسے بڑی طاقتوں کی ضمانت حاصل ہو، خلیج کے خطے سمیت ایران کے ساتھ چین کے تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے بیجنگ کسی بھی معاہدے کے لیے ضامن کا کردار ادا کر سکتا ہے۔‘
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، بیجنگ کی تصدیق
- ’امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی‘ پر عرفان شکور زادہ کو پھانسی دے دی گئی: ایرانی عدلیہ
- دشمن کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
- امریکی صدر نے جنگ بندی سے متعلق ایرانی تجاویز ’مکمل طور پر ناقابل قبول‘ قرار دے کر مسترد کر دیں، ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں چار فیصد تک اضافہ
- کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے بڑی طاقتوں کی ضمانت ضروری ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پیش کیا جائے: چین میں تعینات ایرانی سفیر
ٹرمپ کے تین روزہ دورۂ چین کا آغاز 13 مئی سے: ضروری ہو گا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو چین سمیت بڑی طاقتوں کی ضمانت حاصل ہو، ایرانی سفیر