چین ایران اور امریکا کے ممکنہ معاہدے کا ضامن بن سکتا ہے، ایرانی سفیر

image

چین میں تعینات ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ چین، ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کا ضامن بن سکتا ہے۔

ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے بڑی عالمی طاقتوں کی ضمانت ضروری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں، جو ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بات ہونی چاہیے تاکہ معاہدے کو بین الاقوامی سطح پر مؤثر ضمانت حاصل ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US