بھارت: مدرسے کے پنکھے پر لکھے میڈ ان پاکستان سے بھارتی حکام کی نیندیں حرام، 2 افراد گرفتار

image

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک مدرسے کے اندر نصب پنکھے پر ’میڈ اِن پاکستان‘ کا اسٹیکر دیکھ کر پولیس حرکت میں آگئی اور تحقیقات کے دوران مدرسے کے منتظم سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں پنکھے پر پاکستانی ساخت کا لیبل نمایاں تھا۔ تصویر سامنے آنے کے بعد بعض افراد نے پولیس سے معاملے کی مکمل جانچ کا مطالبہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے مدرسے کے منیجر اور ایک اور شخص کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی۔ دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ متعلقہ پنکھا سعودی عرب سے خریدا گیا تھا۔

پولیس نے پنکھے کی خریداری سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لیا اور مختلف پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کی۔ بعد ازاں دستاویزات کی تصدیق اور تفصیلی انکوائری میں کوئی مشکوک بات سامنے نہ آنے پر دونوں افراد کو رہا کر دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US