امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے۔سینیٹ کمیٹی کی خصوصی سماعت کے دوران امریکی رکن کانگریس نے پینٹاگون کے سی ایف او جے ہرسٹ سے جنگی نقصانات پر سخت سوالات کیے تاہم جے ہرسٹ کئی سوالوں کے واضح جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔
ایڈورڈ کیس نے امریکی ویب سائٹ وار زون کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف 39 روزہ جنگ میں امریکی فضائیہ نے 13 ہزار پروازیں کیں، جن کے دوران 39 طیارے تباہ اور 10 دیگر کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والوں میں 24 MQ-9 Reaper ڈرونز، 4 F-15E Strike Eagles، ایک A-10 Warthog اور ایک F-35A طیارہ بھی شامل تھا۔ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ بعض امریکی اثاثے ایرانی حدود میں اس خدشے کے تحت تباہ کیے گئے کہ کہیں ایران ان پر قبضہ نہ کرلے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا کا قیمتی E-3G Sentry طیارہ بھی تباہ ہوا جسے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔