اوپیک کی مجموعی تیل پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں شدید دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے سروے کے مطابق اپریل میں اوپیک کی یومیہ تیل پیداوار 2 کروڑ بیرل سے کم ہو کر تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار بیرل رہ گئی جبکہ خطے میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش نے صورتحال کو مزید متاثر کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کی تیل پیداوار اور برآمدات سب سے زیادہ متاثر ہوئیں جہاں کویت کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور اپریل کے دوران خام تیل کی برآمدات مکمل طور پر بند رہیں۔
اسی طرح سعودی عرب اور عراق کی پیداوار میں بھی واضح کمی دیکھی گئی، جبکہ سعودی عرب کی یومیہ پیداوار کم ہو کر 70 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات واحد خلیجی ملک رہا جہاں اپریل میں تیل پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وینزویلا اور لیبیا کی پیداوار میں بھی بہتری دیکھی گئی۔