استاد کا احترام ، روسی صدر خود گاڑی چلا کر استانی کو لینے پہنچ گئے

image

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ایک غیر معمولی اور انسانی جذبات سے بھرپور انداز میں اس وقت خبروں کی زینت بن گئے جب وہ خود گاڑی چلا کر اپنی سابق استانی کو لینے پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر پیوٹن اپنی استاد کا نہایت احترام کے ساتھ استقبال کرتے ہیں انہیں گلدستہ پیش کرتے ہیں گلے ملتے ہیں اور گاڑی میں بیٹھنے میں مدد بھی فراہم کرتے ہیں۔

بعد ازاں پیوٹن اپنی سابق استانی کو صدارتی محل بھی لے گئے جہاں ان کے احترام بھرے انداز کو صارفین نے استاد کے وقار اور احترام کی خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔

یہ مناظر ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب روسی صدر نے حالیہ سیاسی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی۔ ماسکو میں یومِ فتح کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین تنازع اب کسی ممکنہ حل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ان کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کے امکانات موجود ہیں اور عالمی سطح پر صورتحال بہتری کی طرف جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US