امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں امریکی صدر کا ریڈ کارپیٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اس دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، عالمی صورتحال اور خطے کی کشیدگی سمیت مختلف امور پر بات چیت متوقع ہے۔
چین روانگی سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ سے متعلق طویل بات چیت کریں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کے معاملے پر انہیں چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے تاہم اس موضوع پر تبادلہ خیال ضرور ہوگا۔