لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 8 افراد شہید

image

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے بیروت کو جنوبی لبنان سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے۔ اس کارروائی کے باعث مذکورہ شاہراہ پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور آمد و رفت متاثر ہوئی۔

لبنان کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی حالیہ فضائی بمباری اور حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو امدادی کارکن بھی شامل ہیں جو اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

لبنانی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے جانی و مالی نقصان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US