چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے موقع پر اپنے ابتدائی کلمات میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ’آپ کے ساتھ ہونا اعزاز ہے، آپ کا دوست ہونا بھی اعزاز ہے۔‘ جبکہ شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے میں امریکہ اور چین کا فائدہ ہے اور محاذ آرائی سے نقصان۔
- صدر ٹرمپ کا دورہ چین: امریکی و چینی صدور کی بات چیت کے دو گھنٹوں پر محیط پہلے مرحلے کا اختتام ہو چکا ہے
- چینی صدر کی ٹرمپ کے ہمراہ موجود امریکی کاروباری شخصیات سے ملاقات: چین کے دروازے امریکی کمپنیوں کے لیے مزید کشادہ ہوں گے، صدر شی
- ’تعاون میں فائدہ جبکہ محاذ آرائی میں نقصان‘:چینی صدر کا ٹرمپ کو ’حریف نہیں، شراکت دار بننے‘ کا مشورہ
- چین کو ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے قائل کر لیں گے: مارکو روبیو
- صوبہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پر تشدد کارروائیوں کے دوران سات شدت پسند جبکہ پاکستانی فوج کے ایک افسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں
ٹرمپ، شی ملاقات: ’تعاون میں فائدہ جبکہ محاذ آرائی میں نقصان،‘ چینی صدر کا ٹرمپ کو ’حریف نہیں، شراکت دار بننے‘ کا مشورہ