متحدہ عرب امارات کی اسرائیلی وزیراعظم کے خفیہ دورے کی تردید

image

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مبینہ خفیہ دورۂ امارات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیتن یاہو نے ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات بھی کی جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا تھا۔

تاہم اماراتی وزارت خارجہ نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق خبریں درست نہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدوں کے تحت قائم ہیں اور یہ تعلقات کسی خفیہ یا غیر اعلانیہ رابطے پر مبنی نہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ریاست میڈیا سے توقع رکھتی ہے کہ وہ درست معلومات کے ساتھ رپورٹنگ کرے اور غیر مصدقہ دعوؤں سے گریز کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US