ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کا مثبت تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ نے امریکا اور چین کے درمیان تعاون اور مثبت تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین محاذ آرائی کے بجائے شراکت داری اور باہمی تعاون پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو دنیا کے فائدے کے لیے مشترکہ ذمہ داری ادا کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کی کامیابی کی حمایت کرنی چاہیے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں چین میں تاریخی استقبال ملا۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مخالفت کے بجائے تعاون بہتر راستہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات کو مثبت سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچ سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US