ہم نہیں چاہتے ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوں اور چاہتے ہیں کہ آبنائے کھلی رہے: ٹرمپ

صدر ٹرمپ نےصدر شی جن پنگ کے ہمراہ ژونگ نان ہائی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ چینی صدر کے ساتھ بات چیت میں تجارت، ایران اور بہت سے دیگر امور‘ شامل تھے۔ ٹرمپ کے مطابق شی جن پنگ 24 ستمبر کو امریکہ کا دورہ کریں گے۔
  • صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین بھی نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے جبکہ صدر شی نے انھیں بتایا ہے کہ چین ایران کو عسکری ساز و سامان نہیں دے گا
  • صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چین امریکہ سے نہ صرف تیل خریدے گا بلکہ انھوں نے 200 بوئنگ طیارے خریدنے کا بھی وعدہ کیا ہے
  • پاسداران انقلاب نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی اجازت سے چند چینی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں
  • ایرانی فوجی اہلکاروں نے خلیجِ عمان میں ایک ایسے جہاز کو ضبط کیا ہےجو مبینہ طور پر 'فلوٹنگ آرمری' یعنی اسلحہ لے جانے کے طور پر کام کر رہا تھا
  • پاکستان کے دفترِ خارجہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان مبینہ بیک چینل مذاکرات کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے تصدیق نہیں کر سکتے

ہم نہیں چاہتے ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوں اور چاہتے ہیں کہ آبنائے کھلی رہے: ٹرمپ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US