امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرائی گئی تین روزہ عارضی جنگ بندی ختم ہوتے ہی روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے۔
تازہ حملوں کے نتیجے میں دونوں جانب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔
یوکرینی ایمرجنسی سروس کے مطابق روسی فوج کے میزائلوں اور ڈرونز کے ایک بڑے حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ دارالحکومت کیف میں فضائی حملوں کے سائرن مسلسل گونجتے رہے۔
دوسری جانب روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ روسی شہر ریازان پر یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں، جس سے عارضی امن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔