ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق تنظیم نے اس حملے کو ’بزدلانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شرم الشیخ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایران کی وزارتِ خارجہ نے القسام بریگیڈز کے کمانڈر عزالدین حداد، ان کی اہلیہ اور بچے کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔
- القسام بریگیڈز نے سنیچر کے روز جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کے کمانڈر عزالدین الحدّاد گزشتہ رات غزہ سٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں
- ایران کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی فوج کے حملے میں القسام بریگیڈز کے کمانڈر عزالدین الحدّاد، ان کی اہلیہ اور بچے کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے
- لبنان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان پر وسیع فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے
- امریکی انتظامیہ کے مطابق بحری بیڑے 'یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ' کی 326 روزہ مشن کے بعد امریکہ واپسی ہو گئی ہے
- ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحدی تجارت حالیہ مذاکرات کا ایک اہم موضوع تھا
القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق: یہ ٹارگٹ کلنگ فلسطینیوں کو مٹانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی ہے، ایران کا رد عمل