ممکنہ کارروائیوں ی تیاریاں، ایران پر اسرائیل اور امریکی حملے آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان

image

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد اسرائیل اور امریکا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ حملے آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف اب تک کی سب سے شدید عسکری تیاریوں پر کام کر رہے ہیں۔ ممکنہ آپشنز میں ایران کے فوجی اڈوں اور اہم انفرا اسٹرکچر پر شدید بمباری، خلیج فارس میں واقع ایران کے بڑے تیل برآمدی مرکز خارگ آئی لینڈ پر قبضہ، اور جوہری مواد حاصل کرنے کے لیے کمانڈوز کی تعیناتی شامل بتائی جا رہی ہے۔

ادھر ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے اسرائیلی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فوری جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اب امریکی صدر کے ایران سے مذاکرات کے حوالے سے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ ممکنہ فوجی تصادم کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ پر مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US