تمام متاثرہ علاقوں میں گیس سپلائی بحال کردی گئی، ایس ایس جی سی

image

کراچی کے علاقے نیپا فلائی اوور کے قریب گیس پائپ لائنز کی لوئرنگ کے کام کے دوران متاثر ہونے والے تمام علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق لیاقت نیشنل اسپتال، آغا خان اسپتال اور کراچی سینٹرل پرزن سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں گیس بحال ہوگئی ہے۔

جن علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال کی گئی ہے ان میں گلشنِ اقبال کے تمام بلاکس، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، لائنز ایریا، پی ایچ ایس سوسائٹی، صدر، کھارادر کے بعض علاقے، لیاری، گارڈن اور ان کے اطراف کے علاقے شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US