کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بڑھتی مہنگائی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی،
ریلی شام 4 بجے آرٹس کونسل سے شروع ہو کر کراچی پریس کلب تک پہنچی۔
احتجاجی ریلی کی قیادت سندھ کے صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر ندیم اعوان نے کی۔
مظاہرے میں شہر بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔