بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 35 سے زائد خوارج ہلاک، 3 کمانڈر گرفتار

image

بلوچستان کے علاقے منگلہ زرغون غر میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 35 سے زائد خوارج ہلاک جبکہ تین اہم کمانڈرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق 13 مئی سے جاری آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور کیمپس تباہ کر دیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار کمانڈرز سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، جن کی بنیاد پر مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے یہ آپریشن ناگزیر ہے، جبکہ فتنہ الخوارج کے سہولت کاروں اور پشت پناہی کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US