امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امن عمل سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں واشنگٹن نے تہران کے لیے 5 سخت شرائط عائد کردی ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان شرائط کی تکمیل کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کی جانب سے بمباری سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کسی قسم کی مالی ادائیگی کے لیے تیار نہیں۔
امریکی شرائط میں 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کی منتقلی اور ایران کے جوہری پروگرام کو صرف ایک جوہری تنصیب تک محدود کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کے منجمد اثاثوں میں صرف 25 فیصد تک نرمی پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ لبنان سمیت مختلف محاذوں پر کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات پر بھی زور دیا گیا ہے۔