ایران پر نئے حملے کی تیاری؟ درجنوں امریکی کارگو طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے

image

اسرائیل اور ایران کے درمیان ایک مرتبہ پھر تناؤ میں اضافے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک دن کے دوران امریکا کے کئی کارگو طیارے بڑی مقدار میں اسلحہ اور فوجی سامان لے کر اسرائیل پہنچے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی طیاروں نے اسرائیل کے مختلف اڈوں پر لینڈ کیا جہاں میزائل، گولا بارود اور دیگر دفاعی سازوسامان منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمیاں ممکنہ طور پر ایران کے خلاف نئی عسکری تیاریوں سے جڑی ہو سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پہلے ہی کشیدہ ہے اور امریکا مسلسل اسرائیل کی فوجی مدد کر رہا ہے۔ اسی پس منظر میں امریکی کارگو طیاروں کی آمد کو ایک اہم اور غیر معمولی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تاحال امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ان اطلاعات پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم سیاسی و دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی بھی وقت خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔

دوسری طرف ایران ماضی میں بھی خبردار کر چکا ہے کہ اگر اس پر کسی قسم کا حملہ یا دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جس کے باعث پورے خطے میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US