پاکستان اور انڈیا کی جانب سے 17 مئی 2026 کو متحدہ عرب امارات کے شہر براکہ میں قائم جوہری بجلی گھر پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں۔
- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ 'ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق پر نہ تو کسی قسم کی بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ'
- امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کہنے پر پراجیکٹ فریڈم روکا
- سعودی عرب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اتوار کے روز عراقی فضائی حدود سے داخل ہونے والے تین ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
- جنگ میں ہونے والی 'ذلت' کا ازالہ کرنے کے لیے کسی بھی 'احمقانہ اقدام' کو دہرانے کا نتیجہ مزید سخت اور فیصلہ کن ہوگا، ترجمان پاسدارنِ انقلاب
- ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی
- امریکہ نے 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کی حوالگی سمیت ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے پانچ شرائط پیش کر دیں: ایرانی میڈیا
متحدہ عرب امارات کے جوہری بجلی گھر پر ڈرون حملہ، پاکستان اور انڈیا کی مذمت