یوکرین کا روس پر بڑا ڈرون حملہ، مختلف مقامات پر جانی نقصان

image

یوکرین نے روس پر گزشتہ تین برس میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں جانی نقصان اور زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی افواج نے ماسکو ریجن سمیت روس کے متعدد مقامات پر 500 سے زائد ڈرونز داغے۔ حکام کے مطابق حملوں میں 4 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 3 افراد ماسکو میں نشانہ بنے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے، جبکہ حملوں کے دوران 3 بھارتیوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب روسی دفاعی نظام کے مطابق بڑی تعداد میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 81 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کیا گیا۔

حملے کے بعد ماسکو اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US