وفاقی ترقیاتی بجٹ کے جائزے کے لیے آج ایک اہم اجلاس طلب

image

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے جائزے کے لیے آج ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ممکنہ تقسیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے لیے حتمی فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور اس کے تحت جاری منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 173 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی حجم ایک ہزار 10 ارب روپے سے کم ہو کر 837 ارب روپے رہ گیا ہے۔

حکام کے مطابق اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، فنڈز کے استعمال اور آئندہ ترجیحات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US