پیٹرولیم اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے خلاف حافظ نعیم نے عدالت سے رجوع کرلیا

image

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں نافذ پیٹرولیم لیوی اور نئی متعارف کرائی گئی کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

ایڈووکیٹ عمران شفیق کے ذریعے دائر آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی اب محض ایک محدود ریگولیٹری سرچارج نہیں رہی بلکہ عملی طور پر ٹیکس کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بجائے مسلسل ایگزیکٹو نوٹیفکیشنز اور ایس آر اوز کے ذریعے نافذ کر رہی ہے، جو آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق فنانس ایکٹ 2025 کے تحت پیٹرولیم لیوی پر عائد قانونی حد بھی ختم کر دی گئی ہے، جبکہ ماضی میں اس کی حتمی شرح کا تعین پارلیمان کرتی تھی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے نفاذ کے قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US