وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی باکو میں ورلڈ اربن فورم میں شرکت و خطاب

image

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اقوام متحدہ اربن فورم کے موقع پر پنجاب اور پاکستان کی نمائندگی کی اور سرکاری پریذیڈنشل ڈیلیگیٹس فوٹو اور صدارتی خطاب کی تقریب میں شرکت کی، جس میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف بھی موجود تھے۔

یہ موقع عالمی سطح پر پنجاب کے وژن کو اجاگر کرنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں محفوظ، پائیدار اور لچکدار شہری ترقی کے اہداف پیش کیے گئے۔

باکو میں ہونے والے اس فورم کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان میں بلغاریہ کے صدر رومن رادیف، کرغزستان کے صدر سادیر جاپاروف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف اور جارجیا کے وزیراعظم ایراکلی کوباخیدزے شامل تھے۔

ان ملاقاتوں میں شہری ترقی، جدید انفراسٹرکچر، اور عوام دوست اربن پالیسیوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنا کر پائیدار اور جدید شہری نظاموں کی تشکیل کو فروغ دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US