آسٹریلیا نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر چین سے طیاروں کے ایندھن کی درآمد کا اعلان کردیا۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین سے جیٹ فیول کی تین کھیپیں درآمد کی جائیں گی تاکہ ایندھن کی فراہمی میں کسی بھی ممکنہ خلل سے بچا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث حکومت نے پیشگی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں فضائی آپریشنز کے تسلسل کو یقینی بنانا اور توانائی سپلائی سے متعلق ممکنہ خطرات کا تدارک کرنا ہے۔