بھارت: منگنی میں جانے والوں کی بس کو حادثہ، 13 افراد ہلاک، 25 زخمی

image

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں ممبئی احمد آباد قومی شاہراہ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے مسافروں سے بھری ایک بس مخالف سمت سے آتے ہوئے سامنے سے گزرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے جو باپو گاؤں سے دھنیوری میں ایک منگنی کی تقریب میں جارہے تھے کہ ہائی وے پر غلط سمت سے آنے کی وجہ سے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

اس شدید تصادم کی زد میں ایک موٹرسائیکل بھی آگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 25 مسافر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے اس اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US