چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر پوتن کے ساتھبیجنگ میں ملاقات کے دوران موجودہ عالمی صورتحال کو ’پیچیدہ اور غیر مستحکم‘ قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو مل کر’مزید منصفانہ اور مساوی عالمی طرز حکمرانی کے نظام‘ کی تشکیل کے لیے کام کرنا چاہیے۔
- چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک 'اہم موڑ' پر ہے اور اس وقت جنگ سے امن کی جانب منتقلی کے مرحلے میں ہے تاہم تنازع کا دوبارہ آغاز 'ناقابل قبول' ہوگا۔
- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ 'جنگ میں واپسی کی صورت میں امریکہ کو بہت سے سرپرائز ملیں گے۔'
- تہران کے پاس معاہدہ کرنے کے لیے 'وقت محدود' ہے: صدر ٹرمپ کا ایران پر ایک اور حملے کا عندیہ
- براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے والے ڈرونز عراق سے آئے تھے: متحدہ عرب امارات کا دعویٰ
- افغان طالبان سے جڑے دہشت گرد نیٹ ورکس اور اُن کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا: وزیرِاعظم شہباز شریف
موجودہ عالمی صورتحال پیچیدہ، تنازع کا دوبارہ آغاز ’ناقابل قبول‘ ہو گا: چینی صدر شی جن پنگ