بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ 2026 کی ایشیائی مارکیٹس میں سب سے کمزور کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شامل رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی روپیہ عالمی بانڈ ییلڈز میں اضافے اور توانائی کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث دباؤ کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں کرنسی اپنی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق آئندہ مہینوں میں بھی روپے پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بھارتی کرنسی 96 روپے فی امریکی ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ سال کے آخر تک یہ 98 روپے فی ڈالر کی سطح کو بھی چھو سکتی ہے۔
توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور مالیاتی مارکیٹ کے رجحانات کے باعث بھارت میں مہنگائی کے دباؤ اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انڈیا کی معیشت اس وقت بیرونی مالیاتی عوامل کے اثرات سے نمٹنے کے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔