چین اور روس کے درمیان 20 سے زائد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

image

چین اور روس نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 20 سے زائد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور اسٹریٹیجک تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جامع اسٹریٹیجک تعاون سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔

رپورٹس کے مطابق دستخط ہونے والی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں میں تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

چینی اور روسی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US