ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن کی شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن کی جلد ہونے والی شادی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس حوالے سے تقریب کی نئی تفصیلات بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن رواں ہفتے میموریل ڈے ویک اینڈ پر بہاماس کے ایک نجی جزیرے پر شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ اس نجی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کو مدعو کیا جائے گا۔ اس جوڑے نے گزشتہ برس اپنی منگنی کی خبر سنائی تھی جبکہ حالیہ مہینوں میں برائیڈل شاور کی مختلف تقریبات بھی منعقد کی جاچکی ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں ایک بڑی اور شاندار شادی کی تقریب کے خواہشمند تھے اور اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس میں بھی تقریب کے انعقاد کے امکانات پر غور کیا جا رہا تھا، تاہم ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورتِ حال اور دیگر عالمی حالات کے باعث اب اس تقریب کو انتہائی محدود اور نجی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگرچہ شادی کے مہمانوں کی حتمی فہرست اب تک سامنے نہیں آسکی ہے لیکن قوی امکان ہے کہ تقریب میں صرف ٹرمپ خاندان کے قریبی افراد اور چند مخصوص دوست ہی شرکت کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US