ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، تہران نے معاہدہ نہ کیا تو مزید حملے کریں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، لیکن اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو مزید حملے کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب۔سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کو موقع‘ دینے کے فیصلے کو سراہتا ہے۔
  • سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 'جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کو موقع' دینے کے فیصلے کو سراہتا ہے۔
  • ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ 'دشمن کی ظاہری اور خفیہ نقل و حرکت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایران پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اس نے اپنے عسکری مقاصد بھی نہیں چھوڑے ہیں اور وہ جنگ اور مہم جوئی کے نئے مرحلے کی تلاش میں ہے۔'
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھلا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اور 'وہ فوری طور پر کھل جانی چاہیے۔'
  • ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی نگرانی میں 26 بحری جہاز باحفاظت آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔
  • چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک 'اہم موڑ' پر ہے اور اس وقت جنگ سے امن کی جانب منتقلی کے مرحلے میں ہے تاہم تنازع کا دوبارہ آغاز 'ناقابل قبول' ہوگا۔

ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، تہران نے معاہدہ نہ کیا تو مزید حملے کریں گے: صدر ٹرمپ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US