امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو نے کے دعوے کے ساتھتہران کو مزیدحملوں کی دھمکی بھی دی ہے تاہم ایرانی صدر پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ’ایران کو طاقت کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ایک فریب سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔‘
- سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 'جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کو موقع' دینے کے فیصلے کو سراہتا ہے۔
- ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ 'دشمن کی ظاہری اور خفیہ نقل و حرکت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایران پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اس نے اپنے عسکری مقاصد بھی نہیں چھوڑے ہیں اور وہ جنگ اور مہم جوئی کے نئے مرحلے کی تلاش میں ہے۔'
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھلا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اور 'وہ فوری طور پر کھل جانی چاہیے۔'
- ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی نگرانی میں 26 بحری جہاز باحفاظت آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔
- چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک 'اہم موڑ' پر ہے اور اس وقت جنگ سے امن کی جانب منتقلی کے مرحلے میں ہے تاہم تنازع کا دوبارہ آغاز 'ناقابل قبول' ہوگا۔
ایران کو طاقت کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ’خوش فہمی‘ ہے: مسعود پزشکیان