ریڈیو کیرولائن کی بادشاہ چارلس سوم کی وفات سے متعلق غلط اعلان نشر کرنے پر معذرت

image

لندن: ریڈیو کیرولائن نے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم کی وفات سے متعلق غلط اعلان نشر ہونے پر معذرت کر لی ہے۔

ریڈیو انتظامیہ کے مطابق تکنیکی خرابی کے نتیجے میں ہنگامی نشریاتی نظام خودکار طور پر فعال ہوگیا، جس کے باعث بادشاہ کی وفات سے متعلق غلط خبر نشر ہوئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خرابی سامنے آنے کے بعد ریڈیو اسٹیشن کچھ وقت کے لیے بندش کا شکار بھی رہا، تاہم بعد ازاں مسئلہ حل کرکے نشریات بحال کردی گئیں۔

ریڈیو کیرولائن نے غلط اعلان پر سامعین سے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شاہ چارلس سوم خیریت سے ہیں اور نشر ہونے والی خبر محض تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US