عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

image

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 98 اعشاریہ 92 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت بھی کمی کے بعد 105 اعشاریہ 65 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مالیاتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہوئے یا مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوا تو خام تیل کی قیمتیں دوبارہ 120 سے 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کئی ہفتوں سے تعطل برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، جبکہ امریکا نے ایرانی بندرگاہوں پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US