پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

image

ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اور مئی کے دوران اب تک ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 24 لاکھ 22 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ واپسی کے عمل کے دوران تمام افراد کی بایومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 6 ہزار 773 افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا، جبکہ 19 مئی کو چمن بارڈر کے ذریعے 7 ہزار 163 افراد اپنے سامان سمیت افغانستان واپس گئے۔

حکام کے مطابق واپسی کا عمل مقررہ طریقہ کار کے تحت جاری ہے اور بارڈر انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US