مکہ میں حج سیکیورٹی فورسز کی پریڈ، عازمین کی حفاظت کے لیے تیاریوں کا عملی مظاہرہ

image

مکہ مکرمہ میں سعودی حج سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں نے آئندہ حج سیزن کے دوران عازمین کی حفاظت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اپنی بھرپور تیاریوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے اس پریڈ کا معائنہ کیا اور فورسز کی مستعدی کا جائزہ لیا۔

پریڈ کے دوران مختلف سیکیورٹی یونٹس نے غیر معمولی نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر خصوصی فیلڈ اور سیکیورٹی ڈرلز بھی پیش کی گئیں، جن میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، بڑے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور حجاج کرام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے جدید طریقہ کار دکھائے گئے۔

اس تقریب میں حج آپریشنز کے لیے مختص جدید ٹیکنالوجی، آلات، فیلڈ سپورٹ گاڑیوں اور سیکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی نمائش بھی کی گئی جو فورسز کی جدید ترین تیاریوں کی عکاسی کرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US