چین میں 10ویں ورلڈ ڈرون کانگریس 2026، پاکستان کو ’’کنٹری آف آنر‘‘ کا اعزاز

image

چین کے شہر شین ژین میں منعقد ہونے والی 10ویں ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں پاکستان کو ’’کنٹری آف آنر‘‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ اس عالمی ایونٹ میں 120 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں پاکستان خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔

کانگریس میں وزیرِ مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کلیدی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ڈرون ٹیکنالوجی، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کے حوالے سے پاکستان کے وژن اور پالیسی سمت کو اجاگر کیا۔

بلال بن ثاقب نے پاکستان کو ’’کنٹری آف آنر‘‘ کا اعزاز دینے پر کانگریس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ڈیجیٹل اور تکنیکی شعبوں میں عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور ملک کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن اور بلاک چین کے امتزاج سے لاجسٹکس اور سپلائی چین کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، جبکہ بلاک چین کے استعمال سے ڈرون آپریشنز کو مزید محفوظ، شفاف اور مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US