چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 82 افراد جان سے گئے

image

چین کے شہر چینگ زی میں واقع لیوشین یو کوئلہ کان میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 82 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام کان میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہو گئی۔

چینی حکام کے مطابق متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ کان میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US