ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ قوانین مزید سخت کر دیے

image

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے نئی امیگریشن گائیڈلائن جاری کر دی ہے۔

امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) کے مطابق اب غیر ملکی افراد کو امریکا میں مستقل رہائش یا گرین کارڈ کے لیے عمومی طور پر بیرونِ ملک سے ہی درخواست دینا ہوگی۔

نئی ہدایات کے تحت امریکا میں عارضی طور پر مقیم افراد، جن میں انٹرنیشنل طلبہ، عارضی ورکرز اور سیاح شامل ہیں، انہیں گرین کارڈ کے لیے اپنے آبائی ممالک واپس جا کر درخواست دینا ہوگی۔

یو ایس سی آئی ایس کے ترجمان نے کہا کہ صرف انتہائی غیر معمولی حالات میں ہی امریکا کے اندر رہتے ہوئے اسٹیٹس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی جا سکے گی۔

ماہرین کے مطابق نئی پالیسی سے امریکا میں مقیم ہزاروں غیر ملکی افراد متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ امیگریشن کے عمل میں مزید سختی اور پیچیدگی آنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US