امریکا نے تائیوان کو 14 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت مؤخر کر دی

image

ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث امریکا نے تائیوان کو دیے جانے والے تقریباً 14 ارب ڈالر کے اسلحے کی فراہمی عارضی طور پر روک دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے قائم مقام سربراہ نے سینیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تائیوان کے ساتھ ہونے والی ہتھیاروں کی ڈیل فی الحال مؤخر کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا اس وقت اپنی عسکری ضروریات اور ایران جنگ کے تناظر میں اسلحے کا ذخیرہ محفوظ رکھنا چاہتا ہے، اسی لیے ترجیح فوری طور پر جنگی ضروریات کو دی جا رہی ہے جبکہ تائیوان کو اسلحہ بعد میں فراہم کیا جائے گا۔

ادھر تائیوان نے امریکی فیصلے پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے معاہدے میں اس اچانک تبدیلی سے متعلق انہیں پیشگی آگاہ نہیں کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت اور معاہدے کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ اب امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US