سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید پروازوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
حکام کے مطابق تقریباً 30 فیصد عازمین مکہ روٹ انیشی ایٹو کے تحت سعودی عرب پہنچے، جبکہ حجاج کرام کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
ادھر ذی الحج کے پہلے جمعے کے موقع پر لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی۔
نماز جمعہ کے خطبے میں امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے ذی الحج کے ابتدائی دس دنوں کی روحانی فضیلت اور عبادات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔