سوئی سدرن گیس کمپنی کا عید پر بھی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ، نیا شیڈول جاری

image

سوئی سدرن گیس کمپنی نے چاند رات اور عید الاضحیٰ کے تینوں دن گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عید کے ایام کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق، سوئی سدرن عید کے دنوں میں بھی رات 12:00 بجے سے صبح 7:30 بجے تک گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند رکھے گی۔ چاند رات یعنی 26 مئی کو سحری کے وقت رات 3:00 بجے سے صبح 10:00 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جس کے بعد منگل کے روز دوپہر 12:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک گیس دستیاب رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق، بدھ 27 مئی کو عید کے پہلے دن اور جمعرات 28 مئی کو عید کے دوسرے دن صبح 7:30 بجے سے رات 12:00 بجے تک گیس کی سپلائی بلاتعطل بحال رکھی جائے گی۔

اسی طرح عید کے تیسرے دن یعنی جمعہ 29 مئی کو صبح 7:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک صارفین کو گیس دستیاب ہوگی۔ عید کے تعطل کے بعد ہفتہ 30 مئی سے گیس کی سپلائی دوبارہ اپنے پرانے شیڈول پر واپس چلی جائے گی اور صارفین کو گیس صرف کھانے کے مخصوص اوقات میں ہی فراہم کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US