سوئی سدرن نے گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں جزوی نرمی کا اعلان کرتے ہوئے چند گھنٹوں کی کمی کر دی ہے۔
اعلان کے مطابق یوم عرفہ کی تعظیم میں سحری کے وقت گیس کی بندش نہیں ہوگی جبکہ 26 مئی کو شہریوں کو سحری کی تیاری کے لیے رات 3 بجے گیس فراہم کی جائے گی۔
سوئی سدرن کے مطابق 26 مئی کو صبح 10 بجے سے گیس لوڈشیڈنگ کا معمول کا شیڈول دوبارہ نافذ ہو جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی گیس لوڈشیڈنگ جاری رہنے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک باقاعدہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں صنعتی سرگرمیاں عموماً بند رہتی ہیں، اسی لیے گیس فراہمی کے نئے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا جا سکا۔